3 جولائی 2012 - 19:30

سعودی عرب میں عوام نے مغرب سے درامد کئے گئے ویڈیو گیمز کے خلاف احتجاج کیا ہے جن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی گئي ہے۔

ابنا: سعودی عرب کے اخبار الوطن کے مطابق لوگوں نے نئے ویڈیو گیمز خریدنے کے بعد دیکھا کہ ان میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئي ہے ۔

سعودی عوام نے آل سعود کو قرآن کی اس بے حرمتی کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ کئي برسوں پہلے ایول ریزیڈنٹ فائيو نامی ویڈیو گیمز سامنے آے تھے جن میں قرآن مجید کی توہین کی گئي تھی یہ ویڈیو گیمز اب سعودی عرب میں فروخت کئے جارہے ہیں۔

ادھر سعودی عرب میں انسانی حقوق کی ایک تنطیم نے کہا ہے کہ آل سعود کی کال کوٹھریوں میں قیدیوں کو وحشیانہ طریقے سے جسمانی ایذائيں پہنچائي جاتی ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق العدالہ نامی انسانی حقوق کی تنظیم نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ آل سعود کے عقوبت خانوں میں قیدیوں کوبری طرح زدوکوب کیا جاتا ہے انہیں کرنٹ لگایا جاتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق آل سعود کے کارندوں نے حالیہ مظاہروں کے دوران چھے سو افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں پینتیس بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے آل سعود کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کےبارے میں متعدد رپورٹیں نشر کی ہیں لیکن آل سعود نے مغربی حکام کو بڑی بڑی رشوتیں دے کر ان کے منہ بند کرادئے ہیں۔ آل سعود کے پیسے نے مغربی اور عرب ذرائع ابلاغ کو بھی جزیرۃ العرب اور بحرین کے حالات کو سنسر کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ عرب انسانی حقوق انفارمیشن نیٹ ورک نے سعودی عرب کی حکومت کو ڈکٹیٹر حکومت قراردیا ہے۔.......

/169